پشاور: ضلع خیبر کے شہر جمرود میں اسکول وین اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں 20 طلبہ زخمی ہو گئے ہیں، حادثہ مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق جمرود میں ٹرک اور اسکول وین کے مابین خوفناک تصادم جمرود بازار کے نزدیک ہوا، جس کے نتیجے میں 20 طلبہ کو مختلف چوٹیں اور زخم آئے۔
روجھان میں 2 بسوں کا خوفناک تصادم، 8افراد جاں بحق
خیبر پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی طلبہ کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ واقعے کی وجوہات پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل روجھان میں 2 بسوں کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
راجن پور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث حادثات ہو رہے ہیں۔ گزشتہ برس دسمبر میں خوفناک حادثہ روجھان کے علاقے شاہ والی کے مقام پر دو بسیں آپس میں ٹکرا جانے کے باعث پیش آیا۔
بسوں کے تصادم کے نتیجے میں 8 افراد موقعے پر جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ایک بس پشاور سے کراچی جبکہ دوسری کوئٹہ سے راجن پور جا رہی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








