پاکستان کو خطرہ بیرونی طاقت سے نہیں ملک کے اندر سے ہے، شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کو خطرہ بیرونی طاقت سے نہیں ملک کے اندر سے ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ معاشی، سیاسی عدم استحکام صوبائی یکجہتی کے لئے بھی خطرہ ہے، غریب اور مقروض کا کوئی ملک دوست نہیں ہوتا اسے استعمال کیا جاتا ہے، پاکستان کو خطرہ بیرونی طاقت سے نہیں ملک کے اندر سے ہے۔

ٹوئٹرپیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک بچانے کا فیصلہ شفاف الیکشن کریں گے، آج سے اہم سیاست شروع ہونے جا رہی ہے، 100 دن میں حکومت کے ہنی مون کو الیکشن شیڈول سے گزرنا ہوگا، حکومت کی کوئی ساکھ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فاروق ستار کا ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت کا اعلان

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ یو اے ای نے پیسے واپس منگوا لیے ہیں، سعودی عرب میں آرمی چیف کی وجہ سے مدد مل سکتی ہے، ان کی وجہ سے نہیں، 77 وزراء، 165 لگژری گاڑیاں اور چارٹر جہاز کے لئے پیسے ہیں، آٹے کے تھیلے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

Related Posts