کراچی ایٹ فیسٹیول ٹوئٹر پر کیوں ٹرینڈ کررہا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

آج صبح سے ہی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی ایٹ فیسٹیول کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے۔

گزشتہ روز جن لوگوں نے کراچی ایٹ فیسٹیول میں شرکت کی وہ ٹوئٹر پر اسے ہولناک تجربہ کہہ رہے ہیں، صارفین کی اکثریت کا یہی کہنا ہے کہ کراچی ایٹ فیسٹیول میں بہت زیادہ بدنظمی اور بدتہذیبی کا مظاہرہ کیا گیا۔

ایک صارف کے مطابق جب میں اندر جارہا تھا تو اس وقت سب کچھ ٹھیک تھا لیکن جب اپنے دوستوں کو لینے کیلئے باہر گیا تو ہر طرف ہربڑی مچی ہوئی تھی، لوگ دیواریں پھلانگ رہے تھے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد اندر داخل ہورہی تھی دیوار پھلانگ کر۔

اسی طرح ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ اس فیسٹیول میں گئی تھیں جہاں پر اُن کے پیچھے افغان لڑکوں کا ایک گروپ لگ گیا جو کہ اُن کا مسلسل پیچھا کررہے تھےاسی دوران انہوں نے مجھ سے کھانا بھی چھیننے کی کوشش کی جس پر مجھے غصہ آگیا اور میں نے اُن میں سے ایک کو تھپڑ ماردیا تو پھر وہ لوگ بھاگ گئے۔

آئیے ٹوئٹر صارفین کے تبصروں پر ایک نظر ڈالیں:

Related Posts