چندی گڑھ: بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے ریاست پنجاب میں اپنی بیوی کو گھر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ گھر میں دو لاشیں پڑی ہیں، جوڑے کی شناخت لیفٹیننٹ کرنل نشانت اور ان کی بیوی ڈمپل کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کو فوجی افسر کا خودکشی نوٹ ملا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس نے گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے۔
مزید پڑھیں:سینیگال میں دو مسافر بسوں میں تصادم، 40 افراد ہلاک، 87 زخمی
مقتول کے رشتہ داروں نے میڈیا کو بتایا کہ نشانت اور اس کی شریک حیات میں گھریلو مسائل پر اختلافات تھے اور دونوں کی اکثر و بیشتر لڑائی ہوجایا کرتی تھی۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








