سینیگال میں دو مسافر بسوں میں تصادم، 40 افراد ہلاک، 87 زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

سینیگال: افریقی ملک سینیگال میں دو مسافر بسوں کے درمیان تصادم سے 40 افراد ہلاک جبکہ 87 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سینیگال میں دومسافر بسوں میں تصادم کےنتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 40 ہوگئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کم سے کم 87 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ایک بس کے ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، جس کی وجہ سے بس بے قابو ہوکر سامنے سے آتی ہوئی بس سے ٹکرا گئی۔

سینیگال کے صدر نے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے روڈ سیفٹی کو مزید بہتر بنانے کا وعدہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

قلعہ سیف اللہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، 10 زخمی

واضح رہے کہ افریقی ملک سینیگال میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہیں لیکن اس حادثے کو حالیہ سالوں کا سب سے بدترین حادثہ قرار دیا جارہا ہے۔

Related Posts