سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے ایچ ای سی سے استعفیٰ دے دیا۔
مریم ریاض وٹو کو 2021 میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں ورلڈ بینک کے ڈیولپمنٹ پراجیکٹ میں بطور ایڈوائزر تعینات کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق مریم ریاض وٹو کو ماہانہ 8لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جا رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
جنیوا کانفرنس، وزیر اعظم شہباز شریف نے 1 تیر سے 2 شکار کیے۔ بلاول بھٹو زرداری
ذرائع نے بتایا کہ مریم وٹو ایچ ای سی کے ساتھ یو اے ای کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بھی ملازمت کر رہی ہیں، پاکستان میں آنے کی بجائے یو اے ای سے ہی ایچ ای سی میں ذمہ داریاں ادا کر رہی تھیں۔
ذرائع ایچ ای سی کے مطابق چئیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








