عمران خان کو الیکشن میں پتا لگ جائے گا عوام کس کے ساتھ ہیں، طاہر اشرفی

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ جنیوا کانفرنس میں پاکستان کو بہت بڑی کامیابی ملی۔ ملک کے ڈیفالٹ کی افواہیں پھیلانے والے ناکام ہوئے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران علامہ طاہراشرفی نے کہا کہ عالمی برادری نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی۔ جنیوا کانفرنس میں بڑی کامیابی عالمی دنیا کا پاکستان کی موجودہ قیادت پراعتماد کا اظہار ہے۔

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ شہباز شریف مانگنےگئے ، کیا عمران صاحب اپنے دورمیں مانگنے نہیں جاتے تھے؟؟

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی نے کہا عمران خان اپنی ضد اورانا سے نکل کرملک وقوم کا سوچیں۔ حوصلہ رکھیں انتخابات آئے تو پتا چل جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں۔

Related Posts