وزارتِ اعلیٰ برقرار، پرویز الٰہی کو 186اراکین نے اعتماد کا ووٹ دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کی گرفتاری کا خواب دیکھنے والے حکومت کی فکر کریں۔پرویز الٰہی
عمران خان کی گرفتاری کا خواب دیکھنے والے حکومت کی فکر کریں۔پرویز الٰہی

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو صوبائی اسمبلی کے 186 اراکین نے اعتماد کا ووٹ دے دیا ہے جس سے صوبے میں جاری سیاسی بحران اور محاذ آرائی اختتام پذیر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے 186 اراکین سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا۔ اس دوران مسلم لیگ (ن) سمیت اپوزیشن جماعتیں ووٹنگ کا بائیکاٹ کرکے ایوان سے واک آؤٹ کرگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کو الیکشن میں پتہ لگ جائیگا عوام کس کے ساتھ ہیں، طاہر اشرفی

آئین کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اراکین کو ایوان میں بلانے کیلئے گھنٹیاں بجائین اور اجلاس 12 بج کر 5 منٹ تک ملتوی کردیا گیا۔ اسپیکر سبطین خان نے سرکاری حکم نامہ پڑھ کر سنایا اور وزرا کو قرارداد پیش کرنے کی ہدایت کی۔

پنجاب کے سینئر وزیر راجہ بشارت اور میاں اسلم اقبال نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش کی۔ کارروائی سے قبل 5 منٹ تک گھنٹیاں بجیں اور پھر ایوان کے دروازے بند بھی کیے گئے۔

قرارداد پیش کیے جانے کے بعد ووٹنگ شروع ہوئی جس کے دوران پنجاب اسمبلی کے تمام اراکین نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ووٹ دئیے۔ قرارداد پیش کیے جانے پر اپوزیشن نے شدید ہنگامہ آرائی کی۔

اپوزیشن نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرکے نعرے بازی بھی کی۔ اراکین نعرے بلند کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔ ایوان کے باہر اپوزیشن نے احتجاج کیا اور لابی کا دروازہ بھی لاتیں مار کر توڑ دیا، تاہم ایوان کی کارروائی چلتی رہی۔

ووٹنگ کی گنتی کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلیٰ کی اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیابی کا اعلان کردیا جس کے ساتھ ہی پی ٹی آئی اراکین نے ڈائس بجانے کے ساتھ ساتھ باری باری وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کو مبارکباد دی۔

بعد ازاں اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم عمران خان پر یقین رکھتے ہیں، ان کی امیدوں پر پورے اتریں گے، پنجاب میں ن لیگ اور پی پی پی کی سیاست مکمل طور پر ختم ہوگئی۔ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کا شکر گزار ہوں۔

خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ نے حماد اظہر، فواد چوہدری، زلفی بخاری اور حافظ فرحت نواز کا بھی شکریہ ادا کیا۔ پہلے دن سے نہ گھبرانے کا کہہ رہا ہوں۔ 60 ہزار نوکریاں دی جارہی ہیں۔ خواتین کے حلقے میں کام کروائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم اتنے کام کروائیں گے کہ مسلم لیگ (ن) کا نام ختم ہو جائے گا۔ احساس پروگرام آگے بڑھے گا۔ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ پر 10 لاکھ ملازمتیں دیں گے۔ ان کو پکڑو تو بیمار ہوجاتے ہیں۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان سے باہر جاتے ہی یہ لوگ ہشاش بشاش ہوجاتے ہیں۔ وفاقی حکومت نے مہنگائی دگنی کردی۔ ہیلتھ کارڈ بہترین اقدام ہے۔ علاج کی مفت سہالیات دی جائیں گی۔ اچھے کام کرنے پر ن لیگ نظر نہیں آئے گی۔ 

 

Related Posts