بیجنگ: دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والے ملک چین میں 60 سال بعد پہلی بار شرح پیدائش میں اتنی کمی ہوچکی ہے کہ اسے آبادی کے بحران کا سامنا ہے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک چین میں 60 سال بعد شرح پیدائش کم ہوگئی۔
بیجنگ کے نیشنل بیورو آف اسٹیٹکس کے مطابق 2022 کے آخر تک چین کی مجموعی آبادی ایک ارب 41 کروڑ کے لگ بھگ تھی اور 2021 کے آخر سے اس میں آٹھ لاکھ 50 ہزار کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آخری مرتبہ چین کی آبادی میں کمی 1960 میں دیکھی گئی تھی۔
بھارتی ریاست کرناٹک میں فاطمہ مسجد کو بند کرنے کا نوٹس، مسماری کی دھمکی
واضح رہے کہ چین نے 1980 میں آبادی میں تیز رفتاری سے اضافے کے باعث ’ون چائلڈ پالیسی‘ نافذ کی تھی جبکہ 2021 کے آغاز میں 3 بچوں کی اجازت دی گئی تھی۔
چین میں آبادی کی کمی کو دیکھتے ہوئے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ چین میں آبادی کی کمی سے معاشی ترقی متاثر ہوسکتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








