ماسکو: روس اور بیلا روس کی مشترکہ فوجی مشقیں مغربی ممالک کیلئے دردِ سر بن گئیں۔ یوکرین، امریکا اور اتحادی ممالک کو خدشہ ہے کہ روس اتحادی ملک کی مدد سے نئی زمینی کارروائی کسی بھی وقت شروع کرسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق روس اور بیلا روس کے مابین فوجی مشقیں بیلا روس کے تمام ہوائی اڈوں کا استعمال کرتے ہوئے 16 جنوری سے یکم فروری تک جاری رہیں گی۔ بیلا روس کی وزارتِ دفاع نے تصدیق کردی۔
بھارت، کرناٹک میں فاطمہ مسجد کو بند کرنے کا نوٹس
وزارتِ دفاع بیلا روس کے مطابق فضائی مشقیں دفاعی مقاصد کیلئے ہیں جو یوکرین کے خلاف جنگ کیلئے استعمال نہیں ہوں گی جبکہ گزشتہ برس فروری کے دوران ہی روس نے یوکرین پر فوجی آپریشن کے نام پر چڑھائی کردی تھی۔
بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ روس نے یوکرین پر حملے کیلئے فروری 2022 میں بیلا روس کو سہارا بنایا تاہم مغربی ممالک اور یوکرین نے بیلا روس کو براہِ راست تنقید کا نشانہ نہ بناتے ہوئے روس کی کھل کر مخالفت کی۔
یوکرینی صدر نے مغربی اتحادیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ روس کی جاری فوجی کارروائی اور شہری علاقوں پر مبینہ حملوں کا دفاع کرنے کیلئے مزید ہتھیار دیں جس پر برطانیہ نے فرانس اور پولینڈ کی طرز پر مزید ہتھیار فراہمی کا وعدہ کر لیا۔
برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ ہم اپنے چیلنجر 2 مین جنگی ٹینکوں میں سے 14 ٹینک اور دیگر جدید ہتھیار فراہم کریں گے تاہم روس نے مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کو عسکری امداد کی فراہمی کو جنگ کی شدت میں اضافے کا سبب قرار دیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








