دبئی: ڈرائیونگ کے دوران منشیات کے استعمال پر تو پابندی پہلے سے عائد ہے، تاہم متحدہ عرب امارات نے ڈرائیونگ کے دوران خواتین کے میک اپ کرنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے جس کی خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں گاڑی چلاتے ہوئے سگریٹ نوشی اور کھانے پینے سمیت میک اپ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ عرب امارات حکام کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والی خواتین کو جرمانہ کیا جائے گا۔
گاڑی حوالگی کیس، کسٹم پر 50 ہزار جرمانہ عائد
پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر نہ صرف 800 درہم جرمانہ ادا کرنا پڑے گا بلکہ ڈرائیونگ لائسنس پر 4 بلیک ٹکس بھی لگ جائیں گے۔ نئی پابندی سے عرب امارات میں کار چلانے والی خواتین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی سپریم کورٹ نے گاڑی حوالگی کیس میں محکمۂ کسٹم پر غیر ضروری مقدمے اور وقت ضائع کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا جبکہ ڈی جی کسٹم کی سرزنش بھی کی گئی۔
آج سے 15روز قبل سپریم کورٹ میں نان کسٹم پیڈ گاڑی کی مالک کو حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالتِ عظمیٰ نے پاکستان کسٹمز کی مقدمہ واپس لینے کی استدعا مسترد جبکہ حوالگی کے خلاف کسٹم کی اپیل خارج کردی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








