عدالتوں نے عمران خان کے الزامات ردی کی ٹوکری میں پھینک دئیے۔مریم اورنگزیب

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان نے اپنے حامیوں کو پاگل اور بھیڑ بکریاں سمجھ رکھا ہے، مریم اورنگزیب
عمران خان نے اپنے حامیوں کو پاگل اور بھیڑ بکریاں سمجھ رکھا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالتوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے الزامات ردی کی ٹوکری میں پھینک دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان 4 سال میں اپوزیشن پر لگائے گئے الزامات ثابت کیوں نہیں کرسکے؟چور  کیوں ثابت نہ ہوئے؟پھر چیئرمین نیب کو بلیک میل کرکے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

معیشت تباہ کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، مریم اورنگزیب

بیان میں وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمام عدالتوں نے آپ کے الزامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔ ہم نے آپ کو 40 سال کا حساب دیا۔ آپ ایک بھی الزام ثابت نہیں کرسکے۔ آپ مہنگائی، قرضے، معاشی بدحالی اور بے روزگاری پر قوم کے مجرم ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کی جانب سے وائٹ پیپر جاری کئے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستانی معیشت تباہ کرنے والوں نے ہی وائٹ پیپر جاری کردیا، ملک کو معاشی طور پر تباہ کرنے والوں کو وائٹ پیپر جاری کرنے پر شرم آنی چاہئے۔

مریم اورنگزیب کا رواں ماہ کے آغاز پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ وائٹ پیپر جاری کرنے والے نے اپنے دور میں ہنستے بستے پاکستان کو برباد کیا، کوئی بھی وائٹ پیپر آپ کی کرپشن کو وائٹ نہیں کرسکتا۔

 

Related Posts