میانوالی: مسلح دہشت گردوں نے میانوالی میں پولیس اسٹیشن کو گھیر کر حملہ کردیا، پولیس اور مسلح افراد میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 سے 25 دہشت گردوں نے میانوالی کے تھانہ مکڑوال کو گھیر کر شدید فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں پولیس نے بھرپور جوابی فائرنگ کی۔
پولیس جوانوں کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوگئے اور فرار ہوگئے، تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے پہاڑوں پر چڑھ کر پولیس اسٹیشن پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نے حملے کی اطلاع ملتے ہی سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس اور اسپیشل برانچ کو مکڑوال پولیس کی بھرپور معاونت کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔
مزید پڑھیں:پشاور، پولیس لائنز کی مسجد میں بم دھماکے سے شہادتوں کی تعداد 100ہوگئی
ضلع بھر کے اسپتالوں کو حملے کی اطلاع ملتے ہی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا، تمام اسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسرز اور دیگر اسٹاف بھی پہنچ چکا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








