پاکستان مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔وزیر اعظم شہباز شریف

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وزیر اعطم شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ریاستی دہشت گردی سے کشمیریوں کے آہنی عزم کو ختم نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق یومِ یکجہتئ کشمیر آج ملک بھر میں منایا جارہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اس موقعے پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کشمیری عوام کی آہنی مرضی کو توڑ نہیں سکتا۔ نہ ہی کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو کمزور کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

یومِ یکجہتی کشمیر آج منایا جارہا ہے

قوم کے نام پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت پاکستان، اقوامِ متحدہ اور سب سے بڑھ کر اپنے وعدوں کا احترام کرے اور کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دے۔ تمام پاکستانیوں کی طرف سے کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ان کے ساتھ ہیں۔

پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہم مظلوم کشمیریوں کی ہر سیاسی، اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، جب تک کشمیر بھارتی جبر سے آزاد نہ ہوجائے۔ پاکستان عالمی فورم پر مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا۔

مظلوم کشمیریوں کے خلاف مقبوضہ وادی میں بھارتی وحشیانہ اقدامات اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہر سال 5 فروری کو پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ رواں برس ہم نے خود ارادیت کیلئے کشمیریوں کی لڑائی میں غیر متزلزل حمایت کے عزم کی تجدید کی ہے۔

 

Related Posts