اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلسل کہتا آیا ہے کہ مسئلۂ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے ہی ممکن ہے جبکہ جبکہ بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یومِ یکجہتی کشمیر کے موقعے پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم عالمی برادری اور تنظیموں سے بھی یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کیلئے بھارت کو جوابدہ ٹھہرائیں۔
مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔وزیر اعظم
پیغام میں صدرِ مملکت نے کہا کہ بھارت سے جواب طلبی کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ پاکستان اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کا خواہاں ہے جو مسئلہ کشمیر کا حل عوام کی مرضی سے پیش کرتی ہیں۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کا اظہار جمہوری طریقوں سے ہوگا۔ اقوامِ متحدہ کی سرپرستی میں آزاد اور غیر جانبدارانہ ریفرنڈم کروایا جائے، جس کا مقصد مظلوم کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق رائے دہی دینے پر محیط ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ اس موقعے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں مظلوم کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کی تجدید کی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








