بھارت ایشیا کپ میں نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے،جاوید میاندادکا سخت رد عمل

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت ایشیا کپ میں نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے،جاوید میاندادکا سخت رد عمل
بھارت ایشیا کپ میں نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے،جاوید میاندادکا سخت رد عمل

کوئٹہ: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ بھارت ایشیا کپ میں نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے، پاکستان کوکوئی فرق نہیں پڑتا، ہمیں کرکٹ مل رہی ہے۔

جاوید میانداد نے کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی اگربھارت کوکنٹرول نہیں کررہا تو گورننگ باڈی کا اور کیا کام ہے؟۔ آئی سی سی کوچاہیے رولز سب کیلئے یکساں بنائے، انڈیا ہوگا اپنے لئے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گڈ لک بولتا ہوں، زندگی میں سب چلتا ہے گھبرانا نہیں چاہیے، فائٹ کرنی چاہیے اور اپنی غلطیوں کو ٹھیک کرکے چلنا چاہیے، سیاست میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، سب ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:اللہ تعالی پرویز مشرف کے لیے آسانیاں پیدا کرے، شاہد آفریدی

سابق کپتان نے کہا کہ بھارت کو یہاں آکر کھیلنے اور ہارنے سے مصیبت ہوجاتی ہے، ماضی میں بھارت شارجہ سے بھی ڈرکر بھاگا تھا، شکست پر بھارت میں وبال آجاتا ہے، ماضی میں گواسگر کو بھی ہار پر بھارتی عوام سے مسئلے ہوئے۔

Related Posts