جیل بھرو تحریک سے حقیقی آزادی اور جمہوریت حاصل کریں گے، عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

جیل بھرو تحریک سے حقیقی آزادی اور جمہوریت حاصل کریں گے، عمران خان
جیل بھرو تحریک سے حقیقی آزادی اور جمہوریت حاصل کریں گے، عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومتیں آئین کے تحت تحلیل کیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ملک بحران اور سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے، مہینہ ہو گیا لیکن اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہو رہے، عدالت نے اسلام آباد بلدیاتی الیکشن 48 گھنٹے میں کرانے کا حکم دیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی بحران ہے اس لئے ہڑتال نہیں کر رہے، ایک راستہ یہ ہے کہ ہڑتال کریں، پہیہ جام کریں،جیل بھرو تحریک سے حقیقی آزادی اور حقیقی جمہوریت حاصل کریں گے، پرامن جدوجہد کے طور پر جیل بھرو تحریک کا فیصلہ کیا۔

عمران خان نے کہا کہ قوم کا آئین اور قانون پر اعتماد اٹھتا جا رہا ہے، 25 مئی کو پرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد کیا، ایک ٹویٹ پر لوگوں کو اٹھایا گیا اور تشدد کیا گیا، کئی لوگوں کا تشدد کے بعد ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہوا۔

عمران خان نے مزید کہا اگر 90 دن سے الیکشن آگے گئے تو آئین میں واضح ہے کہ آرٹیکل 6 لگے گا،مریم نواز کو پانامہ انکشاف کے بعد جیل میں رکھا گیا، کوئی تشدد نہیں ہوا، جن پر کرپشن کے مقدمات تھے انہیں جیل میں شاہانہ انداز میں رکھا گیا۔

مزید پڑھیں:مسلم لیگ ن نے الیکشن کی بھرپور تیاریاں شروع کر دی ہیں، مریم نواز

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آئین میں واضح ہے کہ 90 دن میں الیکشن ہوں گے، نظریہ ضرورت سے ملک کا نیچے جانے کا سفر شروع ہوا، قوم عدالتوں کی طرف دیکھ رہی ہے،20 سے 25 دن ہو گئے الیکشن کمیشن اور گورنرز نے الیکشن کی تاریخ نہیں دی، ہم نے 2 حکومتوں کی قربانی دی۔

Related Posts