پیٹرول پمپ کے عملے سے گن پوائنٹ پر 48 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

پیٹرول پمپ کے عملے سے گن پوائنٹ پر 48 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

کراچی: ڈاکوؤں نے کراچی میں پیٹرول پمپ کے عملے سے اسلحہ کے زور پر 48لاکھ روپے لوٹ لیے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ گلشن حدید فیز ون میں اس وقت پیش آیا جب مسلح ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ کے عملے سے 48 لاکھ روپے کی خطیر رقم چھین لی۔

پولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ ڈکیتی کی جگہ سے کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج یا عینی شاہد نہیں ملا تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

اس سے قبل کراچی کے علاقے موسمیات میں 5 مسلح ڈاکوؤں نے بندوق کی نوک پر مٹھائی کی دکان لوٹ لی اور سیکیورٹی گارڈ کو زدوکوب کیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں پانچ ڈاکوؤں کو کراچی کے علاقے موسمیات میں مٹھائی کی دکان میں لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مسلح ڈاکو مٹھائی کی دکان میں گھس کر سکیورٹی گارڈ کو مارا پیٹا اور اس کی رائفل چوری کر گئے۔ بعد میں انہوں نے عملے اور صارفین کو بندوق کی نوک پر یرغمال بنا لیا۔

مزید پڑھیں:عدالت نے اسامہ ستی قتل پر 2 پولیس اہلکاروں کو موت، 3 کو عمر قید کی سزا سنا دی

ڈاکو دکان سے 20 لاکھ روپے نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔ ادھر پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Related Posts