کراچی سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف ٹک ٹاکر صدیقی باس جن کے پہلے تین ریسٹورنٹ تھے، مگر آج صائمہ بینکویٹ میں نوکری کرنے پر مجبور ہیں۔
اس حوالے سے ایم ایم نیوز کو بتاتے ہوئے صدیقی باس کا کہنا تھا کہ صائمہ بینکویٹ نے SBRخرید لیاہے، فی الوقت میں یہاں تنخواہ پر ہوں۔صدیقی باس نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ چلتے ہوئے اونٹ کو نظر پتیلے میں کردیتی ہے، نظر بہت بری چیز ہوتی ہے۔
صدیقی باس نے کہا کہ میں جہاں جاتا تھا لوگ یہی کہتے تھے کہ یہ صدیقی باس ہیں، ان کے تین ریسٹورنٹ ہیں، اب مجھے آج تک یہ سمجھ نہیں آیا کہ تین برانچز ہونا کیا چیز ہے؟، کے ایف سی کی پتہ نہیں کتنی برانچز ہیں، فلاں کی پتہ نہیں کتنی برانچز ہیں، اب انشاء اللہ صائمہ بینکویٹ کی بھی پتہ نہیں کتنی برانچز بنیں گی، تو کوئی بات نہیں، بہت برا وقت تھا، لیکن اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے، کہ اللہ نے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلانے دیئے۔
انہوں نے کہا کہ صائمہ بینکویٹ نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ آپ ہمارے ساتھ کام کریں، اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میں یہاں کوئی ایسا کام نہیں کررہا جس میں مجھے شرمندگی ہو، صائمہ بینکویٹ کا شکریہ کہ انہوں نے مجھے عزت سے نوازا اور میڈیا پارٹنر کے طور پر مجھے یہاں اپوائنٹ کیا ہے۔ یہاں کے سبھی لوگ مجھے بہت عزت دیتے ہیں۔
موجودہ سیاسی حالات کے حوالے سے صدیقی باس نے کہا کہ ملک بہت مشکلات کا شکار ہے، عوام بہت بری حالت میں ہیں اس بات کو آپ تسلیم کرلیں، مہنگائی اتنی بڑھتی جارہی ہے کہ جس کی کوئی انتہاء نہیں، لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں ہے، بیروزگاری بڑھ رہی ہے، کراچی میں اس وقت ہائی الرٹ ہے، کیونکہ ڈکیت لوگوں کو موبائل چھیننے کے ساتھ ساتھ گولیاں بھی مار رہے ہیں۔
آخر میں صدیقی باس کا کہنا تھا کہ کراچی کے میئر کے لئے حافظ نعیم الرحمن سے بہتر اور کوئی نہیں، وہ بہترین انسان ہیں، انہوں نے کہا کہ ایم ایم نیوز کے توسط سے اگر ہمارے پاس کوئی بھی آتا ہے اور خاص طور پر اگر کسی کی بیٹی کی شادی ہے تو ہم اس کو 15فیصد ڈسکاؤنٹ دیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








