گجرات: پولیس نے پیر کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی گجرات میں رہائش گاہ کا گھیراؤں کیا۔ پولیس کی بھاری نفری سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائش کے باہر پہنچی۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پولیس ان کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”وہ گھر کی دیواروں پر چڑھنے کے لیے داخل ہونے کے لیے سیڑھیاں استعمال کر رہے ہیں ”،۔
اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری اور چوہدری پرویز الٰہی کے معتمد محمد خان بھٹی کو مبینہ طور پر سندھ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کیا تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ”انہیں اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ اپنے قانونی مشیر عامر سعید راون کے ساتھ حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ جا رہے تھے۔”
مزید پڑھیں:ترکیہ میں زلزلہ، وزیراعظم کا نقصانات پر رنج و افسوس کا اظہار
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گجرات پولیس نے چند روز قبل بھی چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








