اپر کوہستان:خیبرپختونخوا کے علاقے اپر کوہستان میں افسوسناک واقعہ رونما ہوا جب بس اور کار کھائی میں جا گریں، جس کے نتیجے میں 25افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ زخمی 15 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
ایس پی دیامر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اپر کوہستان میں شتیال ڈپو چوکی کے قریب مسافر بس اور کار میں تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوا اور دونوں گاڑیاں گہری کھائی میں جاگریں، جس کے باعث جانی نقصان ہوا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعے میں 25 افراد جاں بحق ہوگئے، ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں جبکہ 15 زخمیوں کو چلاس اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:ترکی اور شام میں آنے والے زلزلہ اتنا جان لیوا ثابت کیوں ہوا؟
پولیس کے مطابق مسافر بس گلگت سے راولپنڈی کی جانب گامزن تھی، زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








