سدھارت ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی تقریب راجستھان کے سوریا گڑھ پیلس میں ہوئی۔ بالی ووڈ کی مشہور و معروف جوڑی کے اہل خانہ سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
سدھارت ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی تقریب کا آغاز 4 فروری سے ہوا۔ جبکہ مہمانوں کی آمد وقت میں نہ پہنچنے کے سبب شادی کی تقریب 6 کے بجائے 7 فروری تک جاری رہی گئیں۔
شادی کی تقریب میں میڈیا کو ایونٹ سے دور رکھا گیا۔اس موقع پر نو فون پالیسی کو اختیار کیا گیا اور مہمانوں سے بھی فون پر پکچرز اور ایونٹ کے حوالے سے معلومات نہ دینے کا کہا گیا۔
شادی کی تقریب میں خصوصی طور پر کرن جوہر، منیشن ملہوترا، شاہد کپور، میرا کپور، جوہی چاولہ سمیت ایشا امبھانی شریک ہوئیں۔
مزید پڑھیں:پریانکا چاہر چوہدری کے مداحوں نے ٹوئٹر پر نیا ریکارڈ قائم کردیا
معروف جوڑے کا شادی کا لباس منیش ملہوترا نے ڈیزائن کیا ہے۔ کیارا نے لہنگا، جب کہ سدھارتھ شیروانی پہنی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








