معیشت میں بہتری کی امید، آئی ایم ایف سے معاہدہ آج طے پانے کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی ایم ایف کا تکنیکی سطح کے مذاکرات میں ڈومور کا مطالبہ
آئی ایم ایف کا تکنیکی سطح کے مذاکرات میں ڈومور کا مطالبہ

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے مابین معاہدہ آج طے پا جانے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں ملکی معیشت میں بہتری کی امید کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز آئی ایم ایف کے مشن چیف اور وفد سے ملاقات کی جس کے دوران پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات پر پیشرفت پر گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ادویات کی قیمتوں میں 35 فیصد تک اضافے کا امکان

آئی ایم ایف مشن چیف نے وزیرِ خزانہ کو مذاکرات کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ آئی ایم ایف اور پاکستان کے مابین معاشی اصلاحات اور قرض کی قسط جاری کیے جانے کیلئے اقدامات پر اتفاق ہوچکا ہے۔

بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے آخری روز یعنی آج باہمی معاشی و مالیاتی پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دئیے جانے کا امکان ہے جس کے تحت معاہدہ طے پاجانے کی توقع ہے۔

قبل ازیں وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں جو فیصلے ہوئے، ان کی وزیر اعظم کو آگہی دی اور فیصلوں کی منظوری لی جا چکی ہے۔ ضروری ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کا معاہدہ ہوجائے۔

Related Posts