انٹربینک میں روپیہ مستحکم ہوگیا، ڈالر کی قدر میں 2 روپے سے زائد کی کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اُتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج کاروبار کے دوران ڈالرکی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوئی اور ڈالر 4.83 روپے سستا ہوکر 268 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں  آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2 روپے 82 پیسے سستا ہوکر 270 روپے 51 پیسے پر بند ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

معیشت میں بہتری کی امید، آئی ایم ایف سے معاہدہ آج طے پانے کا امکان

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 273.33 روپے پر بند ہوا تھا۔

Related Posts