کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اُتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج کاروبار کے دوران ڈالرکی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوئی اور ڈالر 4.83 روپے سستا ہوکر 268 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/h41q3JSeF6 pic.twitter.com/DQ58zWRzx3
— SBP (@StateBank_Pak) February 9, 2023
انٹربینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2 روپے 82 پیسے سستا ہوکر 270 روپے 51 پیسے پر بند ہوا ہے۔
معیشت میں بہتری کی امید، آئی ایم ایف سے معاہدہ آج طے پانے کا امکان
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 273.33 روپے پر بند ہوا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








