بالوں کی صحت اور نشونما کیلئے بادام کتنے فائدہ مند ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

پُرانے وقتوں کی مائیں صبح نہار منہ اپنے بچوں کو بادام کھلایا کرتی تھیں، اُن میں سے اکثریت کا یہی کہنا ہوتا تھا کہ بادام کھانے سے ذہن تیز ہوتا ہے، یہاں پر آپ کی معلومات میں اضافہ کرتے چلیں کہ بادام کھانے کے دیگر فوائد بھی ہیں جن میں سے ایک تو یہی ہے کہ جو لوگ بادام کھاتے ہیں اُن کے بالوں کی صحت برقرار رہتی ہے۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ بادام کھانے سے بالوں کو کونسے فائدے ہوتے ہیں:

 نشوونما میں اضافہ

بادام کھانے سے بال کی نشوونما میں اضافہ ہوتا ہے، یہ بالوں کی طاقت اور ساخت کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔

بالوں کو گرنے سے بچانے میں فائدہ مند

ہمارے بالوں کی صحت ہماری خوراک میں موجود میگنیشیم سے منسلک ہے اور یہ میگنیشیم بادام میں پایا جاتا ہے، میگنیشیم سے بھرپور بادام کا تیل بالوں کے جھڑنے والے مسائل سے چھٹکارا پانے میں مدد دیتا ہے۔

خشکی ختم کرنے میں فائدہ مند

اکثر لوگ بالوں میں موجود خشکی سے بہت زیادہ پریشان ہوتے ہیں ایسے افراد کیلئے بادام بہت مفید ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ بادام کے تیل کے ذریعے بالوں کو ہائیڈریٹ کرنے سے خشکی آہستہ آہستہ ختم ہوجاتی ہے۔

گنچ پن سے محفوظ

بادام کا تیل بالوں کو سورج کی شعاعوں سے بچاتا ہے کیونکہ اس میں قدرتی ایس پی ایف 5 سن اسکرین ہے، اس کے علاوہ بادام کے تیل میں وٹامن ای موجود ہوتا ہے، اور یہ وٹامن سر کے آکسیکرن کو کم کرتا ہے، جو گنجا پن کا امکان کم کرتا ہے۔

کڑوے بادام کا تیل بالوں میں کس طرح لگائیں؟

1۔ بالوں کو اچھی طرح سلجھا لیں۔

2۔ اوپر سے نیچے تک بالوں میں کنگھا کریں، اس سے دورانِ خون تیز ہوتا ہے۔

3۔ آدھا چائے کا چمچ کڑوے تیل کی مقدار اپنی ہتھیلی پر نکالیں اور بالوں میں لگائیں ، اسے بالوں کی جڑوں میں لگائیں۔

4۔ اپنی انگلیوں کی مدد سے آہستہ آہستہ مساج کریں۔

Related Posts