نیپرا کا توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے کچرے سے بجلی بنانے کے منصوبے پر غور

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے کچرے سے بجلی کی پیداوار کے منصوبے پرغور کرنا شروع کردیا۔

نیپرا نے نیشنل ٹرانسمشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کو کچرے سے بجلی پیدا کرنے کا کوٹا مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

نیپرا نے این ٹی ڈی سی کو ہدایت کی کہ متعلقہ شراکت داروں سے کوڑا کرکٹ کی معلومات اکٹھی کی کرے، این ٹی ڈی سی وفاقی و صوبائی اداروں سے بھی میونسپل ویسٹ سے متعلق معلومات حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

مرغی کے گوشت کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جاری کردہ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ کوڑے کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے لیے شراکت داروں کے ساتھ لائحہ عمل اور نئی ٹیکنالوجی سے بجلی کی پیداوار کے لیے تجاویز مرتب کی جائیں جب کہ این ٹی ڈی سی نئی ٹیکنالوجیز سے بجلی سسٹم میں شامل کرنے کے لیے تجاویز لائے۔

اتھارٹی کے مطابق میونسپل ویسٹ ملک کا بہت بڑا مسئلہ بنتا جارہا ہے، اس کی وجہ سے ماحول اور صحت کے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

Related Posts