بھارت میں فوجی تربیت مکمل کرنے کے بعد افغانستان کے بیس فوجی افسران وطن واپس پہنچ گئے۔
وزارت قومی دفاع کے پریس آفس نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ وزارت قومی دفاع کی رہنمائی اور وزارت دفاع کے خارجہ تعلقات کے شعبے کے تعاون سے سابقہ حکومت میں 20 فوجی افسران کو پیشہ ورانہ تربیت کے لیے ہندوستان بھیجا گیا۔ تعلیمی دورانیے کے اختتام پر وہ اپنے ملک واپس آگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
اندھیرے میں موبائل فون کا استعمال آنکھوں کیلئے خطرناک
ان نوجوان افسران نے وطن واپسی پر وزارت قومی دفاع کے حکام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے عوام اور ملک کی خدمت کے عزم کی تجدید کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ مہینوں میں بیرون ملک تربیت حاصل کرنے والے درجنوں نوجوان وطن واپس آئے اور وزارت قومی دفاع میں اپنی خدمات کا آغاز کردیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








