افغان رضا کار ٹیم بھی ترکیہ میں امدادی کاموں میں مصروف

تازہ ترین

تازہ ترین

 ترکی کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے افغان وزیر خارجہ نے کہا انقرہ میں افغان سفارت خانے نے زلزلے کے مقام پر مدد کے لیے ایک ٹیم بھیجی ہے۔
وزارت خارجہ کے پریس آفس نے آج ایک خبر شائع میں کہا کہ
ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاؤش اولو سے فون پر افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے  ترکی میں حالیہ شدید زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کے بارے میں گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان میں 4.3 شدت کا زلزلہ

شروع میں وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے ایک بار پھر ترک وزیر خارجہ سے افغانستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور خود کو ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اس عظیم دکھ میں برابر کا شریک قرار دیا۔
امیر خان متقی نے یہ بھی کہا کہ افغان حکومت نے اپنی بساط کے مطابق ترک عوام کی مدد کا اعلان کیا ہے اور اگر وہ چاہے تو امدادی اور طبی ٹیمیں ہنگامی امداد کے لیے تیار ہیں۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ افغان سفارتخانے نے بھی زلزلے کی جگہ پر مدد کے لیے ٹیم بھیج دی ہے۔
ترکی کے وزیر خارجہ نے قائم مقام افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کا فون کال کرنے اور اظہار تعزیت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور حالیہ زلزلے کو ترکی کی تاریخ کے شدید ترین زلزلوں میں سے ایک قرار دیا۔

ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ افغان اور ترک تاریخ میں شراکت دار رہے ہیں اور اگر مدد کی ضرورت ہوئی تو ہم اپنے افغان بھائیوں سے مدد طلب کریں گے۔

Related Posts