حیدرآباد میں پراسرار طور پر اسکول کی عمارت سے گر کر لڑکی جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

حیدرآباد میں پراسرار طور پر اسکول کی عمارت سے گر کر لڑکی جاں بحق
حیدرآباد میں پراسرار طور پر اسکول کی عمارت سے گر کر لڑکی جاں بحق

حیدرآباد میں ایک نجی اسکول کی تیسری منزل سے گرنے کے بعد پیر کو ایک 12 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی، پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ خودکشی کا لگتا ہے۔

حیدرآباد کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) امجد شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ لڑکی نے ”خودکشی کی ہے جیسا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے ظاہر ہے”۔

انہوں نے کہا کہ لڑکی نے اپنے اسکول کی عمارت کی تیسری منزل سے ”چھلانگ لگا دی”، انہوں نے مزید کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ وہ اپنے اسکول کے بیگ پر کھڑی ہوئی اور پھر ریلنگ پر چڑھ گئی۔

ایس ایس پی نے کہا کہ فوٹیج میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ ایک شخص نے مداخلت کرنے کی کوشش کی لیکن بہت دیر ہو چکی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک اور کیمرے نے مقتول کی لاش کو زمین پر گرتے ہوئے ریکارڈ کیا جب دیگر طلباء بھی موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ لاش کو لیاقت یونیورسٹی ہسپتال کی سٹی برانچ منتقل کیا گیا جہاں مکمل پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی شیخ نے بتایا کہ لڑکی کے والد محکمہ ریونیو میں سب رجسٹرار تھے اور کراچی میں تعینات تھے۔ انہوں نے کہا کہ لڑکی کی ماں ابتدائی طور پر حکام کو پوسٹ مارٹم کرنے کی اجازت نہیں دے رہی تھی لیکن بعد میں انہیں راضی کیا گیا۔

میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر صنوبر نے میڈیا کو بتایا کہ ”لڑکی کا چہرہ مکمل طور پر متاثر ہوا ہے، تاہم، انہوں نے موت کی وجہ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

مزید پڑھیں:ننکانہ صاحب قتل کیس میں پولیس نے 60 ملزمان کوحراست میں لے لیا

ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر وسیم خان نے کہا کہ مکمل پوسٹ مارٹم کیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ نتائج کا انتظار ہے۔

Related Posts