پی ایس ایل 8، لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 176 رنز کا ہدف دیدیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ایس ایل 8، لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 176 رنز کا ہدف دیدیا
پی ایس ایل 8، لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 176 رنز کا ہدف دیدیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل8) کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 176رنز کا ہدف دیدیا۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور طاہر بیگ نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے میچ میں اننگز کا آغاز کیا ہے تاہم 61 کے مجموعی اسکور پر طاہر بیگ 32 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

فخر زمان بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی پہلی ففٹی اسکور کی اور وہ 66 رنز بنا کر اسامہ میر کا شکار بنے جبکہ شائی ہوپ 19 اور کامران غلام 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم میں محمد رضوان کے علاوہ شان مسعود، عثمان خان، ڈیوڈ ملر، کیرون پولارڈ، خوشدل شاہ، عقیل حسین، اسامہ میر، ثمین گل، شاہنواز دھانی اور احسان اللہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل 8کا باضابطہ آغاز، ملتان اسٹیڈیم میں شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد

لاہور قلندرز کی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، طاہر بیگ، شائی ہوپ، کامران غلام، حسین طلعت، سکندر رضا، لیام ڈاؤسن، ڈیوڈ ویسے، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔

Related Posts