لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ غازی خان سے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، دہشت گردوں کے قبضہ سے بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے ہینڈ گرنیڈ، 1970 گرام بارودی مواد، سیفٹی فیوز، ڈیٹونیٹر، 3بال بئیرنگ کے پیکٹ اور سلوشن ٹیپ برآمد کر لی گئی، پکڑے گئے دہشت گردوں میں سبحان اللہ الیاس اور مسعود الرحمان شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:ترکیہ میں زلزلہ سے مرنے والوں کا اجتماعی قبرستان، شناخت کیلئے نمبر اور تصویریں آویزاں
ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کو خفیہ معلومات کے ذریعے گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے،دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








