کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 174 رنز کا ہدف دیدیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 174 رنز کا ہدف دیدیا
کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 174 رنز کا ہدف دیدیا

کراچی: کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 174 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کراچی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے حیدر علی 59 اور شرجیل خان 34 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس، محمد وسیم جونیئر اور ٹام کرن دو دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

مزید پڑھیں:شعیب ملک کی محمد عامر کی کارکردگی سے متعلق رائے سامنے آگئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 8) میں کراچی کنگز کا یہ دوسرا میچ ہے، پہلے میچ میں کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related Posts