کراچی میں دودھ کی قیمت میں 20روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں دودھ کی قیمت 20روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا

کراچی: شہر قائد میں مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام پر ڈیری مالکان نے بھی تیر چلا دیئے، دودھ کی فی کلو قیمت غیر قانونی طور پر 20 روپے کلو بڑھا دی گئی۔

صارفین کے مطابق دودھ کی قیمت میں دسمبر کے بعد دو ماہ میں 40 روپے فی کلو کا اضافہ کیا جا چکا ہے، دسمبر میں 180 روپے فی کلو کے سرکاری ریٹ کے برعکس قیمت 190 روپے کلو رہی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی دودھ کی قیمت میں غیر قانونی اضافے پر نوٹس لینے میں ناکام ہیں۔ایک شہری نے کہا کہ دودھ کے علاوہ بھی تمام اشیاء کی قیمتی بڑھادی گئی ہیں، جس کی جتنی مرضی میں آرہی ہے، قیمتوں میں اضافہ کررہا ہے۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 248پوائنٹس کی کمی

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی کراچی میں ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں اضافہ کیا تھا۔ جبکہ دودھ کی قیمت میں دوبارہ اضافہ کردیا گیا ہے۔

Related Posts