ترکی میں زلزلہ، وزیراعظم نے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کی تجویز دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

انقرہ: وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی کی عوام کے لیے ’فوری ریلیف پیکج‘ پر تبادلہ خیال اور فیصلہ کرنے کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس بلانے کی تجویز دی ہے۔

ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکی کے زلزلہ متاثرین کی مدد کرنے کیلئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے، آج ترکی ہے کل کوئی اور بھی ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور او آئی سی، یو این کیلئے میرا یہی پیغام ہے کہ ترکی کی مدد کیلئے پوری انسانیت کو آگے آنا چاہئے، یہ کوئی سیاست نہیں ہے۔

وزیراعظم اس وقت ترکی کے شہر آدیامان میں موجود ہیں جہاں انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ترک بھائیوں کی مدد جاری رکھے گا ساتھ ہی سردی کے خیموں کی امداد جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے بھیجے جانیوالے امدادی سامان کی ترکی آمد کا جائزہ بھی لیا اور کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے ترکی نے کوئی کسر نہ چھوڑی تھی، کل ٹینٹ مینوفیکچررز سے ملاقات کروں گا، اور زلزلہ متاثرین کیلئے بہترین ٹینٹس بھجوائیں گے، جلد سے جلد وقت میں یہ امداد بھجوائیں گے۔

اس قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بتایا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف جمعہ کو ترکی میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

Related Posts