انقرہ: وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی کی عوام کے لیے ’فوری ریلیف پیکج‘ پر تبادلہ خیال اور فیصلہ کرنے کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس بلانے کی تجویز دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے شہر آدیامان آمد
وزیراعظم شہباز شریف کا آدیامان میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ
وزیراعظم نے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان ترکیہ حکام کے حوالے کردیا pic.twitter.com/ewoa6a5Vpg
— MM News TV (@mmnewsdottv) February 17, 2023
ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکی کے زلزلہ متاثرین کی مدد کرنے کیلئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے، آج ترکی ہے کل کوئی اور بھی ہوسکتا ہے۔
وزیراعظم اس وقت ترکی کے شہر آدیامان میں موجود ہیں جہاں انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ترک بھائیوں کی مدد جاری رکھے گا ساتھ ہی سردی کے خیموں کی امداد جاری رکھے گا۔
وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے بھیجے جانیوالے امدادی سامان کی ترکی آمد کا جائزہ بھی لیا اور کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے ترکی نے کوئی کسر نہ چھوڑی تھی، کل ٹینٹ مینوفیکچررز سے ملاقات کروں گا، اور زلزلہ متاثرین کیلئے بہترین ٹینٹس بھجوائیں گے، جلد سے جلد وقت میں یہ امداد بھجوائیں گے۔
اس قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بتایا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف جمعہ کو ترکی میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








