دہشت گرد گروپوں کے خلاف دوبارہ ملک گیر آپریشن ضروری ہے، مجلس وحدت المسلمین

تازہ ترین

تازہ ترین

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ علامہ شیخ محمد صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، مولانا ملک غلام عباس، زین رضا، فرحت عباس سیمت دیگر ذمہ داران نے کراچی پولیس چیف کے دفتر پر دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر پر متواتر حملے دہشتگردوں کے نیٹ ورک مضبوط ہونے کا عندیہ دے رہے ہیں، ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورک کے خلاف دوبارہ آپریشن کا آغاز ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عرب امارات کا ایک ہی احاطے میں مسجد، چرچ اور یہودی عبادتخانہ بنانے کا منصوبہ

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بعد کراچی پولیس آفس پر حملہ انٹیلی جنس اداروں کی کارگردی پر سوالیہ نشان ہے، موجودہ حکومت نے پاکستان کو ایک بار پھر دہشتگردی کی آگ میں جھونک دیا ہے، ملک پھر میں کالعدم جماعتوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا جائے۔

Related Posts