آرمی چیف کا کراچی پولیس آفس کا دورہ،زخمی اہلکاروں کی عیادت

تازہ ترین

تازہ ترین

آرمی چیف کا کراچی پولیس آفس کا دورہ،زخمی اہلکاروں کی عیادت
آرمی چیف کا کراچی پولیس آفس کا دورہ،زخمی اہلکاروں کی عیادت

کراچی: پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے گزشتہ روز دہشت گردی کا شکار ہونے والے کراچی پولیس آفس (کے پی او) کا دورہ کیا۔

سپہ سالار جنرل عاصر منیر کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور کور کمانڈر کراچی بھی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے کراچی پولیس چیف آفس کا دورہ کیا، آرمی چیف اور وزیراعلیٰ سندھ کو پولیس آفس حملے سے متعلق کور ہیڈ کوارٹرز میں بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سپہ سالار اور وزیراعلیٰ سندھ نے حملے میں زخمی اہلکاروں کی عیادت بھی کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا نظریہ نہیں ہوتا، گمراہ کن تصورکو لالچ اور دباؤ سے مسلط کیا جاتا ہے۔

پاک فوج کے سربراہ نے مزید کہا کہ پاکستانیوں نے ہمیشہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کو مسترد کیا اور شکست دی، ہم مل کر خوشحال مستقبل کیلیے اس خطرے پر غالب آئیں گے، انسداد دہشت گردی کے لیے اعتماد اور مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی پولیس آفس حملے کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل

واضح رہے کہ گزشتہ کراچی پولیس چیف کے دفتر پر ہونے والے حملے میں 3 دہشت گرد واصل جہنم کردیئے گئے تھے، جبکہ حملے میں 3 سکیورٹی اہلکار اور ایک سویلین بھی شہید ہوا تھا۔

Related Posts