دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، سی ٹی ڈی نے خاتون خودکش حملہ آور کو گرفتار کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پولیس نے حساس اداروں کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ خاتون خودکش بمبار کو گرفتار کرکے خودکش جیکٹ برآمد کرلی۔

بلوچستان کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ترجمان کے مطابق رات دیر گئے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کی ٹیم نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر لیڈیز پارک کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ خاتون خودکش بمبار کو گرفتار کر لیا۔

کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ (BLF) اور اس کے ہینڈ بیگ سے خود کش جیکٹ برآمد ہوئی جس میں 4 سے 5 کلو گرام دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ خاتون کوئٹہ میں کسی بھی اہم تنصیبات یا سیکیورٹی فورسز پر حملے کا منصوبہ بنا رہی تھی جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔

مزید پڑھیں:کراچی پولیس آفس حملے کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار خاتون کی شناخت ماہ پل زوجہ ببرگ عرف ندیم کے نام سے ہوئی ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts