پی ایس ایل اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہے گی، پی سی بی اعلامیہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ایس ایل اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہے گی، پی سی بی اعلامیہ
پی ایس ایل اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہے گی، پی سی بی اعلامیہ

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہے گا۔

پی سی بی کے مطابق آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں اپنی مکمل اسٹرینتھ کے ساتھ نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں میدان میں اتریں گی اور دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت پر شام 7 بجے میچ کا آغاز ہوگا۔

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے بھی تصدیق کی ہے کہ جمعے کے روز ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کا کرکٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے لہٰذا پاکستان سپر لیگ اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کا بھی یہی کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کو جاری رکھا جائے، ہم مقامی اور غیر ملکی سکیورٹی ماہرین سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

پی سی بی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم تمام ٹیموں اور پی ایس ایل سے جڑے تمام افراد کی سکیورٹی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور سکیورٹی میں کسی قسم کی کمی کے خدشے کے پیش نظر انہیں صدارتی لیول کی سکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے، ایسی ہی سکیورٹی بین الاقوامی ٹیموں کو بھی دی گئی تھی جسے مہمان ٹیموں کے کھلاڑیوں اور حکام کی جانب سے سراہا بھی گیا۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل 8، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 169 رنز کا ہدف دیدیا

نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کو پاکستان لانا اور برقرار رکھنا ایک چیلنج ہے، حکومت سے ایک روپیہ نہیں لیتے بلکہ ٹیکس دیتے ہیں، ایسے حالات چلتے رہتے ہیں، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Related Posts