کراچی: سندھ کے تاریخی شہر عمر کوٹ کے نزدیک زائرین کی کشتی الٹ جانے سے ڈوبنے والے 6 افراد میں سے 1 بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمر کوٹ کے قریب زائرین کی کشتی میں سوار افراد درگاہ کی زیارت سے واپس آرہے تھے جب حادثہ پیش آیا۔ کشتی الٹنے سے ڈوبے ہوئے افراد کی تلاش شروع کردی گئی۔
تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوب گئی، 17 کمسن بچے جاں بحق
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 1 بچی سمیت 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ کشتی ڈوبنے کا واقعہ دھورونارو کے علاقے میں واقع کلانکر جھیل میں پیش آیا۔ زائرین درگاہ سیھڑ فقیر کی زیارت کرنے گئے تھے۔
زیارت سے واپسی پر ڈوب جانے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اندھیرے کے باعث ریسکیو کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ جائے حادثہ عمر کوٹ سے 60 کلومیٹر دور ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں مدرسے کے 25 سے زائد بچوں سے بھری کشتی ڈوب گئی جس پر سوار بچوں کی عمریں 8 سے 10 سال کے درمیان تھیں۔ حادثے کے نتیجے میں 17 بچے جاں بحق ہو گئے۔
گزشتہ ماہ جنوری کے دوران کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں مدرسے کے بچوں سے بھری کشتی ڈوب جانے کے باعث کشتی پر سوار 25 سے زائد بچے ڈوب گئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








