میں گائے کا گوشت کھاتا ہوں، بی جے پی کو کوئی مسئلہ نہیں۔ارنسٹ مووری

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی ریاست میگھالیہ میں بی جے پی کے ریاستی صدر ارنسٹ مووری نے کہا ہے کہ میں گائے کا گوشت کھاتا ہوں جس سے حکمراں سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو کوئی مسئلہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق گائے ذبیحہ کے معاملے پر مسلمانوں کو قتل و غارت کا نشانہ بنانے والی بی جے پی کے رہنما نے حکمراں سیاسی جماعت اور مودی کی مذہب سے محبت کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ ارنسٹ مووری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہماری حکومت کو 9سال ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

 افغانستان میں غیر ملکی افواج کے خالی اڈوں میں زون قائم ہونگے

انٹرویو کے دوران بی جے پی میگھالیہ کے صدر ارنسٹ مووری نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے 9سالہ دورِ اقتدار میں کسی چرچ پر حملہ نہیں ہوا۔ گائے کا گوشت کھانے پر کوئی پابندی نہیں۔ میں بیف کھاتا ہوں اور بی جے پی رہنما ہوں، اس میں کوئی ہرج نہیں۔

بی جے پی رہنما ارنسٹ مووری نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ بھارتی ریاست میگھالیہ کے لوگ بی جے پی کا ساتھ دیں گے۔ خیال رہے کہ بھارت کی حکمراں سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی مسلمانوں کو مختلف حیلے بہانوں سے اپنے حق میں ووٹ دینے پر راغب کرنا چاہتی ہے۔

وزیرِ داخلہ بھارت امیت شاہ نے بھی ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح میگھالیہ میں انتخابی مہم چلائی۔ آج سے 3 روز قبل امیت شاہ نے کہا کہ ہم این پی پی سے اتحاد توڑ رہے ہیں۔ بی جے پی اب تمام تر 60 اسمبلی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے گی۔

Related Posts