چکوال: اسلام آباد سے لاہور جانے والی بس کلر کہار کے قریب کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 14افراد جاں بحق جبکہ 63 زخمی ہوگئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر چکوال زخمیوں کی عیادت کیلئے پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق چکوال میں کلر کہار کے قریب حادثے کا شکار بس میں باراتی سوار تھے جن میں سے 14افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 63 زخمیوں میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔
عمر کوٹ،زائرین کی کشتی الٹنے سے 3افراد جاں بحق
بس کو کاٹ کر جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو نکالا جارہا ہے۔ ڈی سی چکوال قرۃ العین نے کہا کہ مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق 14افراد میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر چکوال قرأۃ العین نے کہا کہ زخمی افراد میں خواتین کے علاوہ بچے بھی شامل ہیں۔ مزید افراد کو بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ بریک فیل کے باعث پیش آیا جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ ٹائر کا پھٹ جانا تھی۔ ڈپٹی کمشنر چکوال کے مطابق زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر کہار منتقل کیا گیا ہے۔
بعض زخمیوں کو ٹراؤما سینٹر کلر کہار بھی منتقل کیا گیا۔ 6 خواتین سمیت 12افراد کی میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ خطرناک حادثے کا شکار بس دوسرے ٹریک سے آنے والی 3 گاڑیوں سے ٹکرا گئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








