برطانیہ کے مالیاتی ادارے، فنانشل کنڈکٹ اتھارٹی (ایف سی اے) نے غیر رجسٹرڈ کرپٹو کرنسی اے ٹی ایم مشینوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
فنانشل کنڈکٹ اتھارٹی اور ویسٹ یار کشائر پولیس کی سائبر ٹیم نے لیڈز شہر اور اُس سے ملحقہ علاقوں میں کارروائی کی جن پر غیر قانونی طور پر چلنے والے کرپٹو اے ٹی ایم کی میزبانی کا شبہ تھا۔
اس سے قبل مالیاتی ادارے کی جانب سے ایک اعلان بھی کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ برطانیہ کی کرنسی میں کوئی بھی کرپٹو اے ٹی ایم آپریٹرز ایف سی اے سے رجسٹرڈ نہیں ہیں۔
شمالی کوریائی ہیکرز نے 2022 میں سب سے زیادہ کرپٹو کرنسی چوری کی
اسی لئے تمام کرپٹو کرنسی اے ٹی ایم آپریٹرز کو ایف سی اے سے رجسٹرڈ ہونا چاہئیے اور برطانیہ کے منی لانڈرنگ کے ضوابط کی تعمیل کرنی چاہئیے۔ ساتھ ہی لوگوں کو بھی تنبیہ کی گئی کہ برطانیہ میں جو بھی کرپٹو اے ٹی ایم آپریٹرز ہیں وہ سب غیرقانونی سرگرمیاں کررہے ہیں۔
دوسری جانب ویسٹ یار کشائر پولیس کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے افسران نے کرپٹو اے ٹی ایم آپریٹرز کو متعدد انتباہی خطوط بھی جاری کیے ہیں، جن میں مشینوں کا استعمال بند کرنے اور باز رہنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ضابطوں کی کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں منی لانڈرنگ کے ضوابط کے تحت تحقیقات کی جائیں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








