اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دیدی گئی۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے الیکشن ایکٹ 2017 ء کے سیکشن 57 ایک کے تحت 9 اپریل بروز اتوار کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کیلئے انتخابات کا اعلان کر دیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ آئین اور قانون 90 دن سے زائد کی تاخیر کی اجازت نہیں دیتا، الیکشن کمیشن ایکٹ کے سیکشن 57 دو کے تحت الیکشن کا پروگرام جاری کرے، آئین کے تحت آئین کے تحفظ اور دفاع کا حلف لیا۔
مزید پڑھیں:الیکشن کمیشن کا صدرِ مملکت کے بلائے گئے اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ
صدر مملکت کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ کسی بھی عدالتی فورم کی جانب سے کوئی حکم امتناع نہیں، سیکشن 57 ایک کے تحت صدر کے اختیار کے استعمال میں کوئی رکاوٹ نہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








