کامسیٹ یونیورسٹی:غیر اخلاقی سوال کا معاملہ کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

کامسیٹ یونیورسٹی:غیر اخلا قی سوال کا معاملہ کیا ہے؟
کامسیٹ یونیورسٹی:غیر اخلا قی سوال کا معاملہ کیا ہے؟

اسلام آباد کی کامسیٹ یونیورسٹی میں طلبا سے کوئز میں قابل اعتراض سوال پوچھے جانے کی خبر ملک میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، فیکلٹی ممبر کی جانب سے کئے گئے سوال نے بے حیائی کی حوصلہ افزائی کی اور یہ کیا جانے والا سوال کسی بھی طرح اسلامی جمہوریہ پاکستان کی پالیسی کے مطابق نہیں تھا۔

ایک انتہائی قابل اعتراض اور غیر اخلاقی سوال نے طلباء کو چکرا کر رکھ دیا اور سوشل میڈیا پر اسے انتہائی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد لیکچرار کو برطرف کردیا گیا،وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو مطلع کردیا گیا کہ انگلش کمپوزیشن کے امتحان میں متنازعہ سوال کرنے والے فیکلٹی ممبر کو عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔

بیچلر آف الیکٹرک انجینئرنگ کے طلبا انگریزی امتحان میں ایک انتہائی قابل اعتراض سوال پر حیران ہوئے،جبکہ ان سے اس موضوع پر 300 الفاظ کا مضمون لکھنے کو کہا گیا۔

’جولی اور مارک سیناریو‘ کے عنوان سے پیراگراف  میں عجیب و غریب صورتحال کی وضاحت کی۔ ”جولی اور مارک، جو بہن بھائی ہیں فیصلہ کرتے ہیں کہ اگر وہ محبت کرنے کی کوشش کریں تو یہ دلچسپ معاملہ ہوگا۔ طالب علموں سے بہن بھائیوں کے درمیان جنسی تعلقات کے بارے میں خیالات کا اشتراک کرنے کو کہا جاتا ہے۔

Vulgar COMSATS Quiz Gets Severe Backlash On Social Media

معاملہ سامنے آنے کے بعد طلباء کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور احتجا ج کیا گیا، جس کے بعد سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم او ایس ٹی) نے یونیورسٹی کو ہدایت کی تھی کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے اور حکومت کو اس سلسلے میں کی گئی کارروائی سے آگاہ کرے۔

وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی نے بھی متنازعہ کوئز کا نوٹس لیتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے کی انکوائری کرے اور اس جرم کے مرتکب افراد کو سزا دے۔

وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک خط میں کہا گیا کہ کوئز کا مواد انتہائی قابل اعتراض اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نصابی قوانین کے سراسر خلاف ہے۔

سیاست دانوں، صحافیوں، مشہور شخصیات سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے معاشرے میں فحاشی کو فروغ دینے کی کوشش پر پروفیسر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Vulgar COMSATS Quiz Gets Severe Backlash On Social Media

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت کے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درخواست جمع کرائی گئی ہے جس میں کامسیٹ یونیورسٹی اسلام آباد (سی یو آئی) کے لیکچرار کے خلاف قابل اعتراض کوئز پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

Vulgar COMSATS Quiz Gets Severe Backlash On Social Media

شکایت کنندہ محمد الطاف نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ لیکچرر نے انگریزی کے امتحانی پرچے میں فحش سوال پوچھا جو اسلامی تعلیمات اور معاشرتی اقدار کے منافی ہے۔

درخواست کے مطابق شکایت کنندہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد کا رہائشی ہے اور پاکستان نظریاتی پارٹی کے لائرز ونگ کا چیئرمین بھی ہے۔

دریں اثنا، متنازعہ کوئز پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی غصے کا اظہار کیا، اور بہت سے افراد نے حکومت سے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کو کہا۔

سینیٹر مشتاق احمد نے اس معاملے کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کرے اور یونیورسٹی سے پوچھے کہ لیکچرار کو کس نے تعینات کیا۔ اس کے علاوہ جے یو آئی ف کے رہنما مولانا غفور حیدری نے بھی اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بعض عناصر انگریزی تعلیم کے نام پر طلبہ کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔

Related Posts