جیل بھرو تحریک شروع ہوتے ہی فلاپ ہوگئی، رانا ثناء اللہ

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جیل بھروتحریک شروع ہونے سے پہلے ہی فلاپ ہوگئی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران راناثناءاللہ نے کہا کہ جیل بھرو تحریک اپنی نمائش کے پہلے گھنٹے میں ہی مسترد کردی گئی، 3 گاڑیوں میں بس 80 کے قریب لوگ ہی بھرسکے۔ عمرانی ٹولے کے 3،4 لوگ قابو میں آگئے، عمران خان کو غلط فہمی ہے کہ عوام اس کے ساتھ ہیں۔

راناثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، اگر ملک کو کوئی یر غمال بنانا چاہتا ہے تو ہم ایسا نہیں کرنے دیں گے، فتنے نے جو بھی فساد پھیلانے کا طریقہ کار اختیارکیاعوام نے مسترد کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

شہباز شریف عوام سے مانگنے کے بجائے خود قربانی دیں، عمران خان

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ہم تمہیں سیاسی مخالف سمجھتے تھے، اگر تم ہمیں اپنا دشمن سمجھتے ہو تو ہم بھی تمہیں اپنا دشمن سمجھیں گے، تم نے سیاسی مخالفت کو سیاسی دشمن میں تبدیل کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مل بیٹھ کر بات کرنے کی پیشکش بھی کی گئی، ہم سے بات نہیں کرنا چاہتے تو ہم سے بھی توقع نہ رکھو۔

Related Posts