پنجاب، کے پی میں الیکشن میں تاخیر، چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر از خود نوٹس لے لیا۔ 

 سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے 9 رکنی بینچ تشکیل دیدیا جو کیس کی سماعت کل (23 فروری) سے دوپہر 2 بجے کرے گا۔

9 رکنی بینچ کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان کریں گے جبکہ بینچ کے دیگر ممبران میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ خان آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی ،جسٹس جمال خان مندو خیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سوارا بھاسکر کی شادی پر ہندو انتہا پسند سیخ پا، اداکارہ کیخلاف غیر اخلاقی گفتگو

سوالات کا جائزہ 

9 رکنی بینچ کی جانب سے از خود نوٹس میں مندرجہ ذیل سوالات کا جائزہ لیا جائے گا:

1۔  عام انتخابات کے حوالے سے آئینی ذمہ داری کس کی ہے؟

2۔ عام انتخابات کی ذمہ داری کب اور کیسے ادا کی جائے گی؟

3۔ عام انتخابات کے حوالے سے وفاق اور صوبے کی ذمہ داری کیا ہے؟

4۔ اسمبلی ختم ہونے کے بعد انتخابات کی تاریخ دینا کس کی آئینی ذمہ داری ہے؟

Related Posts