بھارت میں قدیم پل گرنے سے 135افراد کی ہلاکت، عدالت کا 10لاکھ معاوضے کا حکم

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت میں قدیم موربی پل گر جانے سے 35 بچوں سمیت 135افراد کی گزشتہ برس ہلاکت پر گجرات ہائیکورٹ نے حادثے کی ذمہ دار قرار دی گئی کمپنی اوریوا گروپ کو 10 لاکھ معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گجرات ہائیکورٹ نے بدھ کے روز موربل پل کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے اوریوا گروپ کو تمام ہلاک افراد کے اہلِ خانہ کو 10، 10 لاکھ روپے، زخمیوں کو 2، 2 لاکھ اور حکومت کو 5 کروڑ معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

غیرت کے نام پر قتل، مقتول بہنوں کے والد اسپین سے گرفتار

گزشتہ برس 30اکتوبر کی شام کو پیش آنے والے حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس میں ایک پل پر تفریح کیلئے آئے ہوئے 135 سے زائد شہریوں کو دریا میں گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ حادثہ موربی شہر میں مچھوندی پر جھولا پل گرنے سے پیش آیا۔

پل گرنے پر سیکڑوں شہری پانی میں ڈوب گئے۔ اوریوا گروپ پر لگایا گیا الزام ثابت ہوگیا کہ اس کی بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ لیے اور موربی نگر پالیکا کی منظوری کے بغیر پل عوام کیلئے کھول دیا۔ معاوضے کی ادائیگی کا حکم چیف جسٹس سونیا گوکانی نے دیا۔

گجرات ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی حوالہ دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اس قسم کے حادثوں میں نجی پارٹی کو معاوضے کا 55 فیصد اپنی جیب سے اور باقی 45فیصد ریاستی فنڈ سے دینا ہوگا۔ پل انہدام پر عدالت نے از خود نوٹس لیا تھا۔

Related Posts