ابوظہبی: ایک بڑے کرپٹو ایکسچینج کریکن نے ابوظہبی میں اپنے دفاتر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
گزشتہ دنوں رائٹرز نے ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ کریکن ابوظہبی میں اپنے دفاتر بند کررہا ہے، جس کی تصدیق کمپنی کے ترجمان کی جانب سے بھی کردی گئی ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کریکن ہمیشہ سے اپنی کاروباری سرگرمیوں کو بہتر بنانے کیلئے اُس کا جائزہ لیتا رہتا ہے، کمپنی کی ہرممکن کوشش ہوتی ہے کہ وہ کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو بہتر سہولیات فراہم کرے۔
ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، غریب کیلئے علاج کروانا بھی مشکل ہوگیا
واضح رہے کہ کریکن نے اماراتی درہم میں سپورٹ بھی معطل کردی ہے، بعدازاں کمپنی کے بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات اور بقیہ مشرق وسطیٰ کے کلائنٹ اب بھی کریکن کی دیگر خدمات استعمال کرسکیں گے۔
کرپٹو ایکسچینج کریکن نے سال 2022 میں ہی ابوظہبی میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا تاہم دفتر کیوں بند کیا گیا اس کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








